لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،شہزاد چوہان

لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،شہزاد چوہان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی سہولیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے لاک ڈان مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے اس فیصلے سے تاجر برادری میں پائی جانے والی تشویش کا بھی خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈان کرنا پڑا،جس کی وجہ سے بالخصوص دیہاڑی دار اور چھوٹا طبقہ بہت متاثر ہوا مگر اب امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈان میں بتدریج نرمی ہوگی۔ تاہم ہر شعبے کیلئے حفاظتی اقدامات پر مبنی ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -