اہل اسلام مستحقین کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں،ذکر اللہ مجاہد

اہل اسلام مستحقین کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی الخدمت کی طرف سے رمضان فوڈپیکیجز شہر بھر میں مستحق خاندانوں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ بہت بڑی تعداد میں مستحق خاندان ابھی بھی مدد کے منتظر ہیں۔ اہل خیر اپنے تعاؤن کو جاری رکھیں۔حکمران مخصوص طبقات کی بجائے مستحق اور سفید پوش طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 112 منصورہ کے حلقہ مصطفی ٹاؤن میں 350 مستحق خاندانوں میں دوسری راشن تقسیم تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، رہنما جماعت اسلامی امان اللہ خان، چوہدری عبدالواحد، طاہر رضا ایڈووکیٹ، تاجر رہنما ظفر سعید، زاہد چشتی، قاسم طارق، سابق نائب ناظم ملک کاشف اور اہل علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔

ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ریلیف قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی نچلی سطح پر ہیں لیکن حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے اپنا خزانہ بھر نے میں مصروف عمل ہے۔ پیڑول کی قیمتوں کو مزید کم کر کے ہر طرح کی اشیاء میں قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے اور پورے ملک کے لوگوں کو کورونا کی مصبیت میں معاشی ریلیف مہیا کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -