ثانیہ کامران پی ٹی آئی ویمن ونگ کو فعال بنائیں گی،اعجاز چودھری

ثانیہ کامران پی ٹی آئی ویمن ونگ کو فعال بنائیں گی،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائند ہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثانیہ کامران نے ملاقات کی، ملاقات میں سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم سازی سمیت پارٹی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، اعجازاحمدچوہدری نے ثانیہ کامران کو صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ثانیہ کامران سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی تنظیم سازی اور پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔