16گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا گا

16گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 532 انسپکشنز کیں، 119 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی، 03 لاکھ 88 ہزار 500 روپے کے جرمانے،21 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات، 16 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔
ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس چیکنگ کے حوالے سے متحرک ہے۔سٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مکہ کالونی نصیر آباد میں پرائس چیکنگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا کہ اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر 21 افراد کو حراست میں لیا گیا اورحراست میں لئے گئے افراد کو 02 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ ہرگز قابل قبول نہ ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے اوورچارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔