کورونا سے عالمی طاقتوں سمیت ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ، انتہائی تشویشناک: شاہ محمود 

کورونا سے عالمی طاقتوں سمیت ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ، انتہائی تشویشناک: ...

  

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس کے تناظر میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ممکنہ طور پر عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے،پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ملاقات کی، اس موقع پر کوروناصورت حال اور حکومتی حکمت عملی ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اقتصادی سفارتکاری اور دفاعی پیداوار سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں وزراء نے وزیر اعظم کے کمزور معیشتوں کیلئے اقدامات کو سراہا، زبیدہ جلال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اجاگر کرنے پر تعریف کی۔زبیدہ جلال نے مشکل حالات میں بہترین خارجہ پالیسی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا کی وجہ سے غیرمعمولی صورت حال کا شکار ہے، دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -