لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعلی نے تجاویز دے دی،مرتضی وہاب

لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعلی نے تجاویز دے دی،مرتضی وہاب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے این سی او سی میٹنگ میں اپنی تجاویز دے دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیرانفارمیشن ناصر شاہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ لاک ڈان سے متعلق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی تجاویز دی ہیں،اس کے علاوہ تمام صوبوں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز دیں،ان تجاویز کے مطابق سفارشات مرتب کرکے قومی سطح پر فیصلے کئے جائیں گے۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید سہولیات دینے کی بات کی گئی،اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا سے بچانا ہے،لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے مگراموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔اجلاس میں وزیراعلی نے عید کے لئے بھی ایس او پی بنانے کی بات کی،یہ طے ہوا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلے ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -