وزیر اعلیٰ محمود خان کا ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس کا انعقاد

وزیر اعلیٰ محمود خان کا ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اُمور پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے تجاویز اور سفارشات پیش کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام وفاقی اکائیوں کی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا حتمی فیصلہ نیشنل کورآرڈنیشن کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کیاجائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -