قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا، جس میں لاک ڈاؤن نرم کیے جانے سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا، جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، عسکری وسول اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزرا،معاونین خصوصی چیئرمین این ڈی ایم اے بھی شرکت کریں گے۔قومی رابطہ کمیٹی کیاجلاس میں کوروناوائرس کی موجودہ اور متوقع صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور لاک ڈاؤن نرم کیے جانے سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔چیئر مین این ڈی ایم اے اورمشیر صحت صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ لاک ڈاؤن نرم کرنے سے قبل ایس او پیز کی منظوری دی جائیگی اور عوام کیلئے عوامی مقامات پرفیس ماسک پہننا لازمی قراردیے جانے کا بھی امکان ہے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پرقوم کواعتماد میں بھی لیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -