وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں لاک ڈاﺅن نرم کرنے کے بارے میں فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ،گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہوں گے،اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر اجلاس کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز10 مئی سے کھولے جانے کاامکان ہے ،اجلاس میں اندروں ملک پروازیں کھولنے کے بارے میں بھی فیصلہ متوقع ہے،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاﺅن میں نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -