بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کےاندرفلم کی شوٹنگ کامنصوبہ؟ناسا کا ردعمل بھی آگیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کےاندرفلم کی شوٹنگ کامنصوبہ؟ناسا کا ردعمل بھی ...
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کےاندرفلم کی شوٹنگ کامنصوبہ؟ناسا کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ ایک دوروز سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز ناسا کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے ،جس کی شوٹنگ  کیلئے وہ بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پرجائیں گے۔

ان خبروں کے بعدعالمی خلائی اسٹیشن پر فلم کی شوٹنگ ہونے سے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔

ہالی ووڈ فنکار تو اس پر چپ ہیں تاہم اب ناسا خود ہی میدان میں آگیا ہے اور اس نے تصدیق کردی ہے کہ واقعی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فلم کی شوٹنگ کی جائے گی۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈنسٹائن نے  ٹویٹ کرتے ہوئے  لکھا  ٹام کروز کی جانب سے فضا میں شوٹنگ سے انجینیئرز اور سائنسدانوں کی نئی نسل ناسا کے منصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کی طرف راغب ہوگی ۔دوسری جانب ٹام کروز کی جانب سے  خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  زمین کے محور سے 408 کلو میٹر باہر زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے، اگر ٹام کروز خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوتے ہیں تو وہ راکٹ پر زمین کے مدار سے باہر سفر کریں گے۔ٹام کروز فلموں میں اپنے ایکشن  اسٹنٹ خود کرنے  کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔2015میں ریلیز ہونیوالی مشن امپاسبل  روگ نیشن میں انہوں نے دبئی کے برج الخلیفہ سے کودنے کا منظر خود فلمایا تھا

مزید :

تفریح -