مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں،شہباز شریف کا بیرون ملک جانا انکا حق ہے،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں،اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہی ہیں ،شہباز شریف کا بیرون ملک جانا انکا حق ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو تقسیم کرکے رکھ دیاہے اور نیب نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ،ایل این جی کیس کو دو سال گزر گئے لیکن نیب کیس نہیں بنا سکا ،نیب سے سب سے زیادہ تنگ آج خود حکومت ہے ۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاق صوبوں سے لڑنے میں مصروف ہے ،پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نیب میں ترامیم کر لیں ،حکومت بہانے کرتی رہی ہے ہم اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں ،اب حکومتی چہرے بھی جلد یہاں نظر آئیں گے۔