کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن ، اس مشکل حالات میں جوتے بنانے والی کمپنی باٹا نے بڑا اعلان کر دیا

کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن ، اس مشکل حالات میں جوتے بنانے والی کمپنی باٹا نے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے کورونا کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باٹا پاکستان کے مارکیٹنگ منیجر محمد زبیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں 10 لاکھ سے زائد جوتے تقسیم کیے جائیں گے جس میں سے ایک لاکھ جوتے پاکستان کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو دیے جائیں گے۔منیجر محمد زبیر نے بتایا کہ طبی عملے کے لیے بنائے گئے جوتے مختلف اداروں اور اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ باٹاپاکستان کی جانب سے ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کر رہے ہیں اور کورونا آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا طبی عملہ قابل ستائش ہے۔واضح رہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو دنیا بھر کی مقبول کمپنیاں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔

مزید :

قومی -