خیبرپختونخوا کے وزیر ہائوسنگ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

خیبرپختونخوا کے وزیر ہائوسنگ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے
خیبرپختونخوا کے وزیر ہائوسنگ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران قرنطینہ مراکز اورہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انھوں نے چار روز سے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کے اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کےلئے دعا کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -