لاہورہائیکورٹ ،چودھری برادران کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری ،11 مئی کو جواب طلب

لاہورہائیکورٹ ،چودھری برادران کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری ،11 مئی کو جواب ...
لاہورہائیکورٹ ،چودھری برادران کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری ،11 مئی کو جواب طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،چودھری برادران نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے، ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے،چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی گئی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں۔عدالت نے چودھری برادران کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -