وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈائون سے متاثر ثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیے گرانٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈائون سے متاثر ثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاک ڈائون سے متاثر ثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیے گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے۔عثمان بزدار نے وبا اور لاک ڈائون سے متاثرثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ اطلاعات وثقافت کو منظور شدہ فنڈز جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ طبقات کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت ثقافتی وادبی اداروں کی معاونت جاری رکھےگی،ثقافت وادب سے لگائو  رکھنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال بہتر ہونے پر ثقافتی وادبی سرگرمیوں کو زیادہ فروغ دیں گے۔