سپریم کورٹ ،کرپشن میں ملوث گریڈ9 کے ملازم کے ملازمت بحالی کیس میں سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ ،کرپشن میں ملوث گریڈ9 کے ملازم کے ملازمت بحالی کیس میں سروس ...
سپریم کورٹ ،کرپشن میں ملوث گریڈ9 کے ملازم کے ملازمت بحالی کیس میں سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کرپشن میں ملوث گریڈ9 پاکستان پوسٹ کے ملازم کی ملازمت بحالی کیس میں سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرپشن میں ملوث گریڈ 9 پاکستان پوسٹ کے ملازم کی ملازمت بحالی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سرکاری فنڈ میں خورد برد کرنے والے کو کیسے سروس ٹریبونل بحال کر سکتا ہے؟،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ٹریبونل نے کہا کرپشن الزامات درست ہیں پھر بھی نوکری پر بحال کر دیا، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ٹریبونل کس قانون کے تحت برطرفی کے فیصلے کو غلط قرار دے رہا ہے،عدالت نے ملزم عمران شاہد کیخلاف حکومتی درخواست منظور کر لی۔سپریم کورٹ نے سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔