وزارت خارجہ کا سینئر افسر جنسی ہراسانی پر نوکری سے برطرف

وزارت خارجہ کا سینئر افسر جنسی ہراسانی پر نوکری سے برطرف
وزارت خارجہ کا سینئر افسر جنسی ہراسانی پر نوکری سے برطرف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فارن سروس کے سینئر افسر کو مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یوکرائن میں تعینات فارن آفس کے سینئرافسر وقاراحمد کو برطرف کردیاگیا ہے۔ بی ایس 18 گریڈ کا افسر وقار احمد یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طورپر تعینات تھا۔ اس نے یوکرائن میں مقامی ملازمہ کوجنسی طورپرہراساں کیا۔

یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے میں تعیناتی کے دوران وقار احمد کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر تحقیقات ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پرسیکرٹری خارجہ نے افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -