وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،لاک ڈاﺅن میں نرمی پر صوبوں کا اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاﺅن میں نرمی پر صوبوں کا اتفاق ہو گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا،اجلاس میں لاک ڈاﺅن میں نرمی پر صوبوں کا اتفاق ہو گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے آپریشن اور اندرون ملک فضائی آپریشن اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بحال نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شادی ہالز بند رہیں گے ،تعلیمی ادارے15 جولائی تک بند رہیں گے ۔