بھارت میں مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز سلوک پر جاوید میانداد بھی خاموش نہ رہ سکے، پی سی بی سے بڑا مطالبہ کر دیا

بھارت میں مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز سلوک پر جاوید میانداد بھی خاموش نہ رہ ...
بھارت میں مسلمانوں کیساتھ انسانیت سوز سلوک پر جاوید میانداد بھی خاموش نہ رہ سکے، پی سی بی سے بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں انسانیت سوز سلوک جاری ہے اور مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے، ہمیں بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہیے،یہ درست ہے کہ بھارت کھیلوں میں سیاست کر رہا ہے جو غلط ہے ، اس لئے غلط کو غلط ہی کہا جائے گا، آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ کرنے والوں کو دوبارہ آنے کا حق نہیں، سپورٹس مین کے معاشرے پر بہت اثرات ہوتے ہیں اس لئے اسے مثالی کردار کا حامل ہونا چاہئے، سب سے پہلے ملک کو دیکھا جائے، ہمارے ملک میں احتساب کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

مزید :

کھیل -