ہفتے سے کن کن دکانوں اور انڈسٹری کو کھول دیا جائے گا ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

ہفتے سے کن کن دکانوں اور انڈسٹری کو کھول دیا جائے گا ؟ حکومت نے تفصیلات جاری ...
ہفتے سے کن کن دکانوں اور انڈسٹری کو کھول دیا جائے گا ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج قومی رابطہ کمیٹی میں چھ اہم نکا ت پر اتفاق کر لیا گیاہے ، پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ، وزیراعظم عمران خان نے ہمیں اس پر مزید غور کرنے کا کہاہے ،سب سے پہلے کنسٹریکشن انڈسٹری کو کھول دیا گیا اب دوسرے فیز پر جارہے ہیں جس پر اتفاق ہو گیاہے ۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ ہفتے کے روز سے آج اجلاس میں چھوٹی مارکٹیں کھولنے پر اتفاق کیا گیاہے ، دیہی علاقوں اور محلوں میں دکانیں کھولی جائیں گی جہاں پر ہمجوم اکھٹا ہونے کے امکانات نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ بھی تھی کہ افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاہم اب اتفاق ہواہے کہ سحری کے بعد سے شام پانچ بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ،ہفتے میں دو دن ایسے ہوں گے جب تمام مارکٹیں بند ہوں گی اور اس دوران صرف میڈیکل سٹورز اور ضروری اشیاء کے کاروبار کی اجازت ہو گی ۔
اسد عمر نے بتایا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند گیا تھا تاہم اب انہیں بھی کھولنے پر اتفاق کیا گیاہے ،سکولوں کو 31 مئی تک بند کیا گیا تھا تاہم اب انہیں ڈیڑھ ماہ تک نہ کھولنے پر اتفاق ہواہے ۔
حماد اظہر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ ہفتے کے روز سے جو انڈسٹری کھولی جائے گی ان سے تعلق رکھنے والی دکانیں بھی کھولی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ پائپ ملز ، پینٹ بنانے والی فیکڑیاں اور یونٹس، سیرامک ، سینیٹری اور ٹائلز ، الیکٹرک کیبلز ، سٹیل اینڈ ایلومینم انڈسٹری کو کھولنے پر اتفاق کر لیا گیاہے ، اس کے علاوہ ہارڈ ویئر سٹورز کو بھی کھولاجائے گا ۔
حماد اظہر کا کہناتھا کہ پاکستان کے دیہاتوں میں جو دکانیں ہیں انہیں بھی کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ محلوں میں موجود چھوٹی مارکیٹں بھی ہفتے کے روز سے کھل جائیں گی ، حماد نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ دکانیں کھولنے کا دورانیہ صبح سحری کے بعد سے شام پانچ بجے تک ہوگا ، ہفتے میں دو دن مکمل چھٹی ہو گی اس دن تمام کاروبار بند ہوں گے جبکہ صرف میڈیکل سٹورز اور ضروری اشیاءکی دکانیں کھلیں گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -