پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ایتھلیٹکس ڈے منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ایتھلیٹکس ڈے منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ایتھلیٹکس ڈے منایا جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ایتھلیٹکس ڈے منایا جارہا ہے تاہم موذی وباءکورونا وائرس کے باعث تقریباً پوری دنیا کے ایتھلیٹس ہی گھروں میں محصور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹکس ڈے کا مقصد دنیا کے ایتھلیٹس میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، 1996ءسے ہر سال سات مئی کو انٹر نیشنل امیچور ایتھلٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ ڈے منایا جاتا ہے تاہم اس سال کوروناوائرس لاک ڈاون کے باعث پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کسی ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا۔
صدر پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنا خوشی کی بات ہے۔ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن نے بھی آج کسی ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا کیونکہ کسی بھی ایونٹ سے اہم ایتھیلٹس کی حفاظت ہے

مزید :

کھیل -