عثمان بزدار کا لاک ڈاﺅن سے متاثرہ ثقافتی اور ادبی تنظیموں کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان

عثمان بزدار کا لاک ڈاﺅن سے متاثرہ ثقافتی اور ادبی تنظیموں کیلئے ایک کروڑ ...
عثمان بزدار کا لاک ڈاﺅن سے متاثرہ ثقافتی اور ادبی تنظیموں کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا وباءاور لاک ڈاون سے متاثرہ ثقافتی اور ادبی تنظیموں، اداروں کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ثقافتی اور ادبی تنظیموں و اداروں کیلئے فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی ہے، محکمہ اطلاعات و ثقافت کو منظور شدہ فنڈز ثقافتی اور ادبی تنظیموں و اداروں کو جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ طبقات اور اداروں کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت ثقافت اور ادب کو فروغ دینے کے اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت ثقافتی و ادبی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔ ثقافت و ادب سے لگاو رکھنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔صورتحال بہتر ہونے پر صوبے میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کو پہلے سے زیادہ فروغ دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -