میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ختم، لیکن میڈیکل سپلیمنٹری امتحان کا کیا ہوگا؟

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ختم، لیکن میڈیکل سپلیمنٹری امتحان کا کیا ...
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ختم، لیکن میڈیکل سپلیمنٹری امتحان کا کیا ہوگا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اعلان کیا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سپلیمنٹری امتحانات عید الفطر کے بعد لیے جائیں گے۔

یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی ہدایت پر سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع کیے جائیں گے۔امتحانات کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور طلبہ کو پچھلے سال کی کارکردگی کی بنیاد پر پاس کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -