امریکی گلو کارہ میڈونا نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

امریکی گلو کارہ میڈونا نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی
امریکی گلو کارہ میڈونا نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، تاہم اب وہ صحت مند ہیں۔میڈونا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ مارچ کے وسط سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوگئی تھیں اور اس بات کو 7 ہفتے گزر گئے لیکن اب وہ صحت مند ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ دیگر افراد بھی بیمار ہوگئے تھے اور ہم سب کا خیال تھا کہ ہمیں موسمی نزلہ و زکام ہوا ہے۔میڈونا نے بتایا کہ اب وہ بالکل صحت مند ہیں اور اپنے مداحوں کو تاکید کرتی ہیں کہ وہ کورونا جیسی وبا کے حوالے سے گمان میں نہ رہیں اور اس متعلق افواہوں پر یقین نہ رکھیں۔

مزید :

تفریح -