احساس پروگرام، امریکہ نے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

احساس پروگرام، امریکہ نے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کو یقین ...
احساس پروگرام، امریکہ نے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے  پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال  جونز نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے احساس کیش پروگرام کی مدد کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جائے گی ، اس امداد سے تقریباًٍ 70 ہزار مستحق خاندانوں کو خوراک و اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے اضافی مدد میسر آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کیلئے 336 میٹرک ٹن خوراک فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت پاکستان اور یونیسیف کے ساتھ مل کر غذائیت کی کمی کے علاج کیلئے 50 طبی اداروں کو آلات فراہم کرے گی۔ اس مقصد کیلئے امریکی عوام نے 25 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔

امریکی سفیر کے مطابق امریکہ نے مجموعی طور پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان  کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -