کورونا وائرس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے تبلیغی جماعت کے ارکان نے ایسا کام کردیا کہ عوام کے دل جیت لیے

کورونا وائرس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے تبلیغی جماعت کے ارکان نے ایسا کام ...
کورونا وائرس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے تبلیغی جماعت کے ارکان نے ایسا کام کردیا کہ عوام کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مسلمانوں کو بالعموم اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو بالخصوص مذہبی منافرت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود تبلیغی جماعت کے ارکان نے  انسانیت کی خدمت کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال  کے الحیات ہسپتال میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ جب تبلیغی جماعت کے ارکان کو یہ پتا چلا کہ قریب ہی چرایو ہسپتال میں تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات کی ضرورت ہے تو وہ افطاری کے فوری بعد ہسپتال پہنچ گئے اور خون عطیہ کرکے عوام کے دل جیت لیے۔

علاوہ ازیں کورونا سے صحتیاب ہونے والے تبلیغی جماعت کی ارکان کی جانب سے پلازمہ بھی عطیہ کیا جارہا ہے جس کے باعث دیگر کئی مریضوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

تبلیغی جماعت کے رکن ڈاکٹر شاداب کا کہنا ہے کہ جماعت میں انہیں انسانیت کی خدمت کا درس دیا جاتا ہے، انہیں خوشی ہے کہ ان کا خون اپنے ہم وطنوں کے کام آرہا ہے۔