فیصل ایدھی نے کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد سیاست دانوں سے اپیل کردی

فیصل ایدھی نے کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد سیاست دانوں سے اپیل کردی
فیصل ایدھی نے کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد سیاست دانوں سے اپیل کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجائے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا سے صحت یاب افراد نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں اکٹھے ہونے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپس میں الزامات کے بجائے وبا کا مقابلہ کریں ورنہ عوام کا بہت نقصان ہوجائے گا۔کورونا سے صحت یاب ہونے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ یہ وقت تمام سیاسدتدانون کے لئے ایک پیلٹ فارم پر اکٹھا ہوکر ایک پالیسی بنانے کا ہے نہیں تو بہت نقصان ہوجائے گا۔ اکٹھے ہوکر ایک مہینے کے موثر لاک ڈاون کا اعلان کیا جائے۔

مزید :

قومی -