کیا کراچی کے عوام کورونا کی وبا کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ؟سروے سامنے آگیا

کیا کراچی کے عوام کورونا کی وبا کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ؟سروے سامنے آگیا
کیا کراچی کے عوام کورونا کی وبا کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ؟سروے سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر کراچی کے شہری وبا کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور کوروناوائرس سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ نتائج عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف پاکستانی ادارے پَلس کنسلٹنٹ کے سروے میں سامنے آئے ہیں۔سروے میں کراچی کے تمام اضلاع کے شماریاتی طور پر منتخب ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔سروے کے مطابق کراچی کے شہریوں میں سے 33 فیصد افراد نے کورونا کوایک نئے وائرس کے طور پر شناخت کیا جب کہ 26 فیصد نے اسے پرانے وائرس کی ہی ایک قسم قرار دیا،اس کے علاوہ 6 فیصد نے نزلہ زکام کی بیماری اور 4 فیصد نے اسے اللہ کا عذاب قرار دیا ہے۔

36 فیصد افراد وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے جب کہ 27 فیصد افراد نے تحریک انصاف کی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔سروے میں شریک 32 فیصد افراد نے کورونا کیخلاف صوبائی حکومت کی کارکردگی کو قابل اطمینان قرار دیا اور 33 فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جب کہ شہری حکومت کی کارکردگی سے 34 فیصد افراد نالاں اور 27 فیصد افراد مطمئن نظر آئے۔کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے فلاحی کاموں کے سوال پر 27 فیصد افراد نے جماعت اسلامی، 26 فیصد نے تحریک انصاف،10 فیصد نے پیپلز پارٹی، 2 فیصد نے مسلم لیگ ن اور ایک فیصد افراد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو فلاح و بہبود کے کاموں کے حوالے سے شناخت کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -