سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟ افسوسناک اعداد و شمار سامنے آگئے

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟ افسوسناک اعداد و ...
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟ افسوسناک اعداد و شمار سامنے آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک 30 پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب میں کورونا کی صورتحال اور پاکستانی کمیونٹی کا احوال بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے 150 پاکستانی متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دوسرے ممالک کی طرح غیر ملکی شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانا اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں پاکستان میں کورونا کی وبا عروج پر ہوگی اس لیے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام پاکستانیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور انہیں قرنطینہ کرنے کی سہولیات دی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا کے 33 ہزار 731 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ مملکت میں 219 افراد اس وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہارے ہیں۔

مزید :

قومی -