گزشتہ 10دنوں میں کورونا سے اموات کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ریکارڈ ،پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

گزشتہ 10دنوں میں کورونا سے اموات کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ریکارڈ ،پاکستانیوں ...
گزشتہ 10دنوں میں کورونا سے اموات کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ریکارڈ ،پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہر صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ڈان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ملک میں وائرس سے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک مئی کو ملک میں سب سے زیادہ 46 اموات ہوئیں اور مارچ کے مہینے میں ایک ہندسے میں ہونے والی اموات کا اضافہ اپریل کے مہینے میں دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا ہے۔کورونا وائرس سے ملک میں صرف 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران 297 اموات رپورٹ ہوئیں جو اب تک ملک میں ہونے والی 591 کا 49.7 فیصد بنتی ہے اور اس خطرناک رجحان کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاگو کیے گئے لاک ڈاون میں 9 مئی کے بعد سے نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -