گرمی کے ستائے کراچی والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا

گرمی کے ستائے کراچی والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ ...
گرمی کے ستائے کراچی والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرمی کے ستائے کراچی والوں کو سمندری ہواؤں نے سب سے بڑی خوشخبری سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں چل پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ سمندری ہواؤں کی وجہ سے جمعرات کو شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، اس سے قبل بدھ کو شہر میں 41 ڈگری درجہ حرارت تھا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ جمعہ سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوجائے گا اور آنے والے دنوں میں موسم بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کیا تھا لیکن سمندری ہواؤں کی وجہ سے 2 دن میں ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مزید :

ماحولیات -