بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ مگر کیوں ؟بڑی خبر آگئی

بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ مگر کیوں ؟بڑی خبر آگئی
بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ مگر کیوں ؟بڑی خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت سندھ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارکان اسمبلی کے کورنا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد سندھ کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈپٹی کمشنرز نے ٹیسٹ کیلئے بلانا شروع کردیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارکان اسمبلی کے ٹیسٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے تمام ایم این ایز کے ٹیسٹ ہوجائیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے کورونا ٹیسٹ ہوگا۔قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی، ارکان قومی اسمبلی سیشن میں ا?نے کیلئے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔اس سلسلے میں سندھ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے تصدیق کی ہے کہ ان سے ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کورونا ٹیسٹ کے لیے رابطہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -