چوہدری برادران کا نیب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر قومی احتساب بیورو خود بھی میدا ن میں آگیا

چوہدری برادران کا نیب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر قومی احتساب بیورو خود بھی ...
چوہدری برادران کا نیب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر قومی احتساب بیورو خود بھی میدا ن میں آگیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چوہدری برادران کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نیب کا ردعمل سامنے آگیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ مقدمات کی بنیاد پر نیب کے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے، چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تا حال نہ کوئی حتمی فیصلہ کیا، نہ ہی کوئی حکم جاری ہوا، پرانے مقدمات کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جا سکتا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے اختیارات سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کونوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -