’پاکستان زندہ باد، لیکر رہیں گے آزادی ‘کے نعروں کی گونج میں حریت رہنما اشرف صحرائی کو سپرد خاک کردیا گیا

’پاکستان زندہ باد، لیکر رہیں گے آزادی ‘کے نعروں کی گونج میں حریت رہنما اشرف ...
’پاکستان زندہ باد، لیکر رہیں گے آزادی ‘کے نعروں کی گونج میں حریت رہنما اشرف صحرائی کو سپرد خاک کردیا گیا

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے حریت رہنما اشرف صحرائی کو ’ پاکستان زندہ باد، لیکر رہیں گے آزادی‘ کے نعروں کی گونج میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اشرف صحرائی کو کپواڑہ کے علاقہ میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں پابندیوں کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی،اس موقع پر شرکا کی جانب سے پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔محمد اشرف صحرائی کی آخری رسومات میں کشمیریوں کو شرکت سے روکنے کے لیے کپواڑہ کے علاقے ٹیکی پورہ میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی تھیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ تدفین کے وقت علاقے میں بجلی مکمل طور پر منقطع تھی۔

 محمد اشرف صحرائی گزشتہ روز(بدھ کو) بھارتی حراست میں انتقال کرگئے تھے وہ گذشتہ دو سال سے بھارت کی غیر قانون قید میں تھے۔ان کے بیٹے جنید صحرائی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -