شہباز گل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، ملکی سلامتی اور کورونا سے نجات کےلئے دعا 

شہباز گل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، ملکی سلامتی اور کورونا سے نجات کےلئے ...
شہباز گل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، ملکی سلامتی اور کورونا سے نجات کےلئے دعا 

  

 مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی کے کرم اور محمد مصطفی کی عنایت سے آج عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ سے دعا کہ وہ وطن عزیز سمیت پوری دنیا کو کورونا کی موزی وبا سے محفوظ رکھے اور پاکستان کے لیے آسانیاں فرمائے اور ایک قوم کے طور پر ہمارے عزت و وقار میں اضافہ فرمائے,اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب کرے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -