انتخابی اصلاحات کےایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لئے اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا 

انتخابی اصلاحات کےایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لئے اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا 
انتخابی اصلاحات کےایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لئے اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےانتخابی اصلاحات کےایجنڈے کوآگے بڑھانے اور اپوزیشن سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے ان کو شامل کرنے کے لئے پانچ حکومتی اراکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی،پارلیمانی کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، فواد حسین چوہدری، اسد عمر اور پارلیمانی امور سے متعلق مشیر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر شامل ہیں۔

سپیکر اسد قیصر نے کمیٹی کا قیام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق لکھے گے خط کے تناظر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنے سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -