اردو کے نامور ادیب اور نقاد شمیم حنفی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

اردو کے نامور ادیب اور نقاد شمیم حنفی کورونا کے باعث انتقال کرگئے
اردو کے نامور ادیب اور نقاد شمیم حنفی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اردو زبان کے نامور ادیب اور نقاد شمیم حنفی 82 سال کی عمر میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمیم حنفی چند روز پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے،  انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ جمعرات کی شام انتقال کر گئے۔شمیم حنفی 17 نومبر 1938 کو بھارتی شہر سلطان پور میں پیدا ہوئے، انھوں نے الہ آباد یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔انھوں نے تنقید کے ساتھ ساتھ ڈرامے بھی لکھے اور شاعری بھی کی۔ ابوالکلام آزاد کی مشہور کتاب انڈیا ونز فریڈم کا ترجمہ بھی کیا۔ ان کی مشہور کتابوں میں  ’جدیدیت کی فلسفیانہ اساس اور منٹو حقیقت سے افسانے تک ‘شامل ہیں۔شمیم حنفی پاکستان میں ادبی میلوں خاص طور پر عالمی اردو کانفرنس کے کئی بار مہمان بنے ۔