10اور11مئی کو بینک کھلیں رہیں گے : سٹیٹ بینک

10اور11مئی کو بینک کھلیں رہیں گے : سٹیٹ بینک
10اور11مئی کو بینک کھلیں رہیں گے : سٹیٹ بینک

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کی آدھی برانچیں پیر 10 مئی اور منگل 11 مئی کو بھی کھلی رہیں گی۔

جاری کردہ نئے سرکلر کے مطابق این سی او سی نے 8 مئی سے تمام کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن عوام کی سہولت کی خاطر سٹیٹ بینک نے 10 اور 11 مئی کو بھی بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکلر کے مطابق پیر اور منگل کو تمام بینکوں کی50 فیصد برانچیں کھلی رہیں گی اور ان کے اوقات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیر 10 مئی سے ہفتہ 15 مئی تک ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کر رکھاہے۔

مزید :

قومی -