ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 صحت کا خاص خیال رکھیں اور گھریلو ماحول کو بھی ٹھیک رکھنے کی کوشش کریں۔ آپ کا کردار بے حد اہم ہے اور ذہن پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں۔ سب اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جن افراد کو اپنے روزگار کے حوالے سے مشکل کا سامنا ہے۔ وہ صرف چند روز اور صبر سے کام لے لیں۔ ان شاءاللہ سب کچھ پہلے والی پوزیشن پر ضرور آ جائے گا اور بہتر انداز میں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ان لوگوں سے دور رہیں جو کسی قسم کا لالچ دینے کی کوشش کریں۔ اس وقت ایسا کرنا اپنا نقصان کرنے کے برابر ہو گا اور جو کام شاٹ کٹ ہو گا اور ناجائز اس سے بچیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آج کچھ رقم ہاتھ میں آنے کے چانس ہیں اور روزگار میں جو رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہو سکے گی۔ بیماری والا خانہ بھی بند ہو گیا ہے۔ اب بالکل کوئی پروا نہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کی غیبی انداز سے مدد ہونے کا امکان ہے اور جو سلسلہ عرصہ دراز پہلے بند ہو چکا تھا۔ اس کے دوبارہ چلنے کے امکانات بھی اب روشن ہوں گے، بڑی خوشخبری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 اپنوں میں سے کوئی ایسی بات سامنے آ سکتی ہے جو وجہ ٹینشن ہو۔ اس لئے ان سے دور رہنے کا مشورہ ہے اور چند روز خاموشی سے گھر پر ہی گزاریں، غصہ کم کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 سوچ اور پریشانی سے باہر نکلیں۔ آپ نے خود پر معلوم نہیں کیا بوجھ سوار کیا ہوا ہے، حالانکہ زائچہ تو اچھا بتا رہے ان تمام سوچوں کو اب غلط ثابت ہونا پڑے گا، تنگ کرنے والی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ کے لئے اہم حوالے سے اچھی اور بڑی خبر ہے۔آپ کو آج کسی وقت بھی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور ایک بنا بنایا رکا ہوا کام بھی حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جو لوگ کسی بات کو لے کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے ہیں۔ ان کے لئے آج کا دن پریشانی کے کاتمے کا ہوگا۔ آج کوئی بڑی اہم خبر کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 روزگار کے حوالے سے بھی کافی دنوں کے بعد اچھا سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور آپ کے بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے۔ صحت کا خانہ اب کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 صورت حال کیسی بھی کیوں نہ امید ہے کہ دوپہر کے بعد اس میں اچھی اور بہتر تبدیلی آ سکتی ہے۔ آپ کا ایک رکا ہوا کام بھی چل پڑے گا اور کجھ رقم ملنے کا امکان بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ٹینشن والا خانہ اب بند ہو چکا ہے۔ آپ کو ذہنی اور قلبی سکون نصیب ہوگا اور اپنوں کے درمیان جو اختلافات چل رہے تھے۔ آج اس کا بھی خاتمہ ہونے کی امید ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -