پارٹی میں ابن الوقت لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، شہباز شریف

پارٹی میں ابن الوقت لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور  (نامہ نگار) نیازی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ نیب کو سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ آٹا چینی اور دیگر بنیادی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ دامن صاف ہے۔ جلد موجودہ حکومت کا خاتمہ ہو نے والا ہے۔ پارٹی کارکنا ن(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
 متحدد ہو کرکے عوام تک مسلم لیگ کا پیغام پہنچائیں۔ ضلع راجن پور کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وسابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید علیم شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کو عرصہ ہو نے کو لیکن تاحال کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔غریب علاج کے علاوہ بنیادی اشیاء سے بھی محروم ہیں۔ چینی اور آٹے کے لیے سارادن لائنوں میں لوگ لگے رہتے ہیں۔ قبل ازیں سردار اویس احمد لغاری   نے میاں شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد دی۔ ضلع راجن پور کی تنظیم سازی کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ میاں شہباز شریف نے کہا  کہ پارٹی میں ابن الوقت لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مخلص اور وفادار لوگ پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ واضع رہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی  اور ان کے والد پرویز گورچانی نے الگ ملاقات کی جبکہ ڈیرہ اور راجن پور کے عہدیداران وپارٹی کارکنان جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سردار اویس احمد لغاری کی سربرائی میں ملاقات کی اور تحفظات سے اگاہ کیا۔ سردار اویس احمد لغاری کی دعوت پر اگلے ماہ سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف ڈیرہ اور راجن پور کو دورہ کریں گے۔ جہاں پر سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ 
ملاقاتیں