پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 140اموات ،4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 140اموات ،4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 140اموات ،4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 140 اموات اور 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 31 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاور ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار809 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 691، خیبرپختونخوا 3 ہزار 497، اسلام ا?باد 699، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 240 اور آزاد کشمیر میں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 21 ہزار728، پنجاب 3 لاکھ 12 ہزار 522، سندھ 2 لاکھ 88 ہزار680، بلوچستان 22 ہزار900، آزاد کشمیر17 ہزار583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -کورونا وائرس -