وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے،شہبازگل 

 وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے،شہبازگل 
 وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے،شہبازگل 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، ایم او یوزپر دستخط اور دونوں طرف کے وفود کی ملاقاتیں شامل ہیں۔انشاللہ کل وزیراعظم عمران خان مدینہ شریف میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور انشاللہ اتوار کے دن مکہ میں عمرہ ادا کریں گے۔

مزید :

قومی -