کورونا وائرس کا قہر، دنیا بھر میں32لاکھ69ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کا قہر، دنیا بھر میں32لاکھ69ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے
کورونا وائرس کا قہر، دنیا بھر میں32لاکھ69ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے سبب دنیابھر میں 32 لاکھ 69 ہزار 340 افراد ہلاک جبکہ 15 کروڑ 66 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 40 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 94 ہزار چھ جبکہ بھارت میں 2 لاکھ 34 ہزار 71 افرادتک پہنچ چکی ہے۔
 برازیل میں 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد جبکہ فرانس میں ایک لاکھ 5 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 246 ہے اور برطانیہ میںکورونا وائرس سے ایک لاکھ 27 ہزار 583 اموات ہوچکی ہیں۔