کورونا کے باعث ڈھاکہ میں شیڈول جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشین ہاکی فیڈریشن(اے ایچ ایف) کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ڈھاکہ میں شیڈول جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اے ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ایونٹ کا انعقاد مشکل ہے، کھلاڑیوں اورکوچنگ سٹاف کی صحت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جونئیر ہاکی ایشیا کپ یکم تا 10 جولائی تک ڈھاکہ میں شیڈول تھا۔