لاہور ہائیکورٹ میں 13نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ میں 13نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
لاہور ہائیکورٹ میں 13نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں 13نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاسم خان نے حلف لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 13ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے ،حلف لینے والے 13ججز بھی سینیارٹی لسٹ میں شامل کر دیے گئے ۔چیف جسٹس قاسم خان نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کی منظوری دے دی۔

نئی سنیارٹی لسٹ میں ججز کی تعداد 50ہو گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -