بڑے مسلمان ملک نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں ، فلائٹ کینسل کر دی گئی
کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ملائیشیاءنے پاکستان پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیاءکے ڈی جی امیگریشن کی جانب سے سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پابندی کا اطلاق آٹھ مئی سے ہوگا ، پابندی کے باعث پی آئی اے کی پرواز کو ملائیشیاءجانے سے بھی روک دیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سفارتی اہلکاروں اور خصوصی طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا ، سفارتی اہلکار وں کو ملائیشیاءمیں 14 دن قرنطینہ کے بعد جانے کی اجازت ہو گی ۔پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پابندی عائد کی گئیں ہیں ۔