احسن اقبال کا نام ای سی ا یل میں شامل کردیا گیا

احسن اقبال کا نام ای سی ا یل میں شامل کردیا گیا
احسن اقبال کا نام ای سی ا یل میں شامل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال کا نام نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالے کی منظوری دی ،کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ۔

واضح رہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ، عدالت نے فردجرم عائد کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ نے بدنیتی سے نارووال سپورٹس سٹی کاسکوپ بڑھایا،آپ نے ذاتی فائدے کیلئے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔

 نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں کہاگیا کہ احسن اقبال نے بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 90 فیصد فنڈز نارووال میں لگا دیئے،اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پورے ملک کو فنڈز سے محروم کیا،احسن قبال کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں ،احسن اقبال کاٹرائل کرکے نیب آرڈیننس کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید :

اہم خبریں -