این اے 249، ووٹوں کی گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلیکے حلقہ این اے 249میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ؒنجی ٹی وی اے آروائے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ،پاک سرزمین پارٹی اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نمائندے تاحال نہیں پہنچ سکے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز 60 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تھی،دوبارہ گنتی میں اب تک 600 سے زائد ووٹ مسترد ہوچکے ہیں۔