عامر لیاقت حسین بھی مولانا طارق جمیل کی حمایت میں آگے آگئے

عامر لیاقت حسین بھی مولانا طارق جمیل کی حمایت میں آگے آگئے
عامر لیاقت حسین بھی مولانا طارق جمیل کی حمایت میں آگے آگئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان  اور حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی  ڈاکٹر عامر لیا قت حسین معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی برانڈ متعارف کروانے پر اُن کی حمایت میں بول پڑے۔عامر لیاقت نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو مولانا طارق جمیل پر بے جا تنقید کررہے ہیں وہ شرم کریں،  ملک میں جو لوگ ان کی عزت کرتے ہیں انہیں کرنے دیں، مولانا  طارق جمیل سے اچھا آدمی کوئی نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ مولانا طارق جمیل بہت پیارے اور سچے انسان ہیں، اُن کے کپڑوں کے برانڈ لانچ کرنے کا مقصد بھی دین کی خدمت ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں، اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی بچوں پر خرچ ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -ڈیلی بائیٹس -