اسلام آباد میں آج سے لاک ڈاون نافذ کر دیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں آج سے مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کا آغاز جمعے کی شب 6 بجے سے ہوگا جو عید کے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ آج شام سے ٹرانسپورٹ پربھی مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔لاک ڈاو ن کے دوران تمام بس اڈے، تقریحی پارکس، سیاحتی مقامات اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔